سورتکل یکم ؍مارچ (ایس او نیوز) سورتکل میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کرناٹکا کے پاس واقع ٹول گیٹ کو ہٹانے کے لیے مہم تیز کرنے کا فیصلہ یہاں پر آج منعقدہ ایک عوامی اجلاس میں لیا گیا۔
ٹول گیٹ کے پاس تقریباً تیس سے زیادہ اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں اس غیر قانونی ٹول گیٹ کو ہٹانے کے لئے آئندہ مہم تیز کرنے پر سب نے اتفاق کیا۔ ٹول گیٹ مخالف کمیٹی نے الزام لگایا کہ اس سے قبل ٹھیکے دار کمپنی اس ٹول گیٹ کو ہٹانا منظور کرلیا تھا م گر مقامی ایم پی نلین کمار کٹیل نے اس طرف اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی جس کی وجہ سے اب اس ٹول گیٹ پر وصولی کا ٹھیکہ دوسری کمپنی دیا گیا ہے اور اس نئے ٹھیکے دار نے مقامی گاڑیوںKA19کے لئے دی گئی ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی ہے اوریکم مارچ سے مقامی گاڑیوں سے بھی ٹول وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسی صورت میں کل سے ٹول گیٹ پر گاڑیوں کی قطاریں لگاکر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی جائے گی اور کسی صورت میں ٹول وصول کرنے نہیں دیا جائے گا۔
مظاہرین نے کہا کہ جلد ازجلد یہاں سے ٹول گیٹ ہٹانے کی کارروائی کی جائے اور تب تک مقامی گاڑیوں سے کوئی ٹول وصول نہ کیا جائے ۔ بصورت دیگر سخت ترین احتجاج شروع کیا جائے گا۔